عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دفاعی حکام نے بتایا کہ یہ تلاشی کاروائی جمعرات کو مینڈھر کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر انجام دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن سرحدی علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت اور دراندازی کے خطرے کے پیش نظر فورسز کی مستعدی کا حصہ ہے۔
سیکورٹی فورسز اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے اور سرحدی علاقوں میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔