عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے لسانہ سرنکوٹ علاقہ میں گزشتہ شب فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسسز کی جانب سے سرچ آپریشن کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور علاقہ میں فوج پولیس اور ایس او جی کی ٹیموں کو تعینات کر کے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے ـ
باوثوق زرایع کے مطابق گزشتہ شب سکیورٹی فورسسز اور ملیٹنٹوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس میں ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے مگر ابھی تک اس کی سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہےـ
ادھر فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر بتایا ہے کہ گزشتہ شب سکیورٹی فورسسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے اور ابھی اس علاقہ میں سخت سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہےـ