جموں// جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پیرکے روز سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلی علاقوں کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے مانگو چیک علاقے میں اتوار کے روز پاکستانی ڈرون کی نقل وحرکت کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جو پیر کے روز بھی جاری رہا۔
ان کے مطابق قصبے کو محفوظ رکھنے کے لئے جتنے بھی جنگل اور مضافاتی علاقے ہیں ان میں لگاتار آپریشنز کئے جاتے ہیں۔