عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں//جموں شہر کے مضافات میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے موجین علاقے میں بالاجی مندر کے قریب جنگل کی ایک وسیع پٹی میں تلاشی مہم شروع کی۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ تلاشی کی کارروائی ایک ”معمول کی مشق“ تھی تاہم ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
ادھر، 29 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔