عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد بدھ کو سیکیورٹی فورسز نے ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق، راشٹریہ رائفلز کے جوانوں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مینڈھر سیکٹر کے بہاری رکھ کے جنگلات اور ملحقہ دیہات کا محاصرہ کیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب کچھ افراد کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ملی ٹینٹ ہو سکتے ہیں۔
اسی دوران منکوٹ کے قریبی علاقوں جیسے کسبلاڑی بریلا اور ہنڈائی گلی میں بھی محاصرہ اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔