عشرت حسین بٹ
مینڈھر// گزشتہ شب پونچھ ضلع کے ڈنہ شاہستار علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے کچھ لوگوں کی مشکوک نقل و حرکت کے بعد ایک وسیع علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق، گزشتہ شب پونچھ ضلع کے مینڈھر ڈنہ شاہستار علاقہ میں میں سکیورٹی فورسز کو کچھ مشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کو ملی جس کے بعد علاقہ میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور اس دوران سکیورٹی فورسز نے کچھ منٹ کے لیے احتیاطی طور پر فائرنگ بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں ابھی بھی سخت محاصرہ اور تلاشی کاروائی جاری ہے۔