عشرت حسین بٹ
پونچھ// کٹھوعہ، ریاسی ڈوڈہ میں ملی ٹینٹ حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی طرف سے پونچھ ضلع کے متعدد علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شام کھٹوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں ملی ٹینٹ حملے ہوئے، جس کے بعد پورے جموں صوبہ میں سکیورٹی کو ہائی الراٹ پر رکھا گیا ہے۔
ادھر، ضلع پونچھ کے متعدد علاقوں میں فوج پولیس ایس او جی اور سی آر پی ایف کی جانب سے تلاشی کاروائیاں شروع کی گئی ہیں اور سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
کٹھوعہ میں منگل کی شام شروع ہوئی جھڑپ میں اب تک ایک ملی ٹیٹ مار گرایا گیا ہے جبکہ ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ جائے وقوع سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، وہیں ملی ٹینٹ کی پولیس گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ میں ایس ایس پی کٹھوعہ، ڈی آئی جی بال بال بچے ہیں۔
اسی بیچ ضلع ڈوڈہ کے چھترگلہ بھدرواہ میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین معرکہ آرائی جاری ہے، ابتدائی فائرنگ میں ایک ایس پی او اور5 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں تاہم علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائیاں جاری ہیں۔
قبل ازیں، ریاسی ضلع میں یاتریوں کی ایک بس پر ہوئے حملے کے بعد تریاٹھ علاقے میں فوجی آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔