کٹھوعہ// ضلع کٹھوعہ کے بھٹوڈی علاقے میں گزشتہ رات مشتبہ نقل و حرکت کے بعد ہفتہ کی صبح فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی بتایا کہ کٹھوعہ کے بھٹوڈی علاقے میں گزشتہ رات مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح چوکس دستوں نے مشتبہ افراد کو چیلنج کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق چند راؤنڈ فائر کیے گئے۔
مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فائرنگ کا تبادلہ، تلاشی کاروائی جاری
