ڈوڈہ دیسہ جھڑپ: وسیع تلاشی کاروائیاں تیسرے روز جاری

Mazar Khan
1 Min Read
File Image

عظمیٰ نیوز سروس

ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے دیسہ علاقہ میں 36 گھنٹے قبل سیکورٹی فورسز و ملی ٹینٹوں کے درمیان ہوئی مسلح جھڑپ کے بعد ملی ٹینٹوں نے گھنے جنگل میں پناہ لی ہے اور ان کی تلاش کے لئے آج تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب دیسہ کے بھاٹہ علاقہ میں کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد مختصر فائرنگ بھی ہوئی تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ادھر سیکورٹی فورسز و پولیس نے ڈوڈہ ،کشتواڑ و اننت ناگ کی طرف سے پورے جنگل کا محاصرہ کیا ہے اور ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لئے پیرا کمانڈوز، ہیلی کاپٹر و ڈرونز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کی شام دیسہ کے دھاری گوٹھ اڑن بگی علاقہ میں ملی ٹینٹوں و سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئی مسلح جھڑپ میں آرمی کیپٹن سمیت 4 جوان جاں بحق ہوئے تھے اور ملی ٹینٹ جنگل میں فرار ہوئے تھے جس کے بعد سیکورٹی فورسز و پولیس کی اضافی نفری علاقہ میں تعینات کی گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تلاش کارروائی جاری ہے۔

Share This Article