عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے جنگلاتی علاقے میں چھپے ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جمعہ کو تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں محاصرہ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔یہ آپریشن بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ کے بعد گنجان جنگلاتی علاقےکوچھال -چھاتروبیلٹ میں شروع کیا گیا تھا ، میں شروع کیا گیا تھا۔
واضح رہے جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب پولیس نے فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے شام 7:45 بجے کے قریب انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کوچھا ل علاقے میں تلاشی مہم شروع کی، جس میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
حکام کے مطابقملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے چھاتروکے جنگلاتی علاقے میں تلاشی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہاں دو سے تین ملی ٹینٹچھپے ہوئے ہیں۔آپریشن میں ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور کھوجی کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں مزید حفاظتی دستے تعینات کر کے محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
بدھ کی جھڑپ ایک ہفتے کے دوران جموں صوبہ میں ہونے والی دوسری جھڑپ تھی۔ اس سے قبل 26 جون کو، ادھمپور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پاکستان میں قائم تنظیم جیش محمد سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ مارا گیا تھا، جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
