ایم شفیع میر
گول/ایس ڈی ایم گول نے بلاک داڑم کا دورہ کیا اور موسلادھار بارشوں کے باعث ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اِس دوران ایس ڈی ایم گول نے کئی عوام وفود کیساتھ ملاقات بھی کی۔ مقامی لوگوں نے ایس ڈی ایم گول گو علاقہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مسائل کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔
ایس ڈی ایم گول نے عوام مسائل کو بغور سنا اور مسائل کے ازالے یقین دہانی کرائی، دورے کے دوران ایس ڈی ایم گول نے اپنےداڑم میں اُن مقامات کا بھی دورہ کیا جن مقامات پر شدید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے نقصان ہوا ہے ۔ایس ڈی ایم گول نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ بارشوں سے ہوئے نقصانات کا باضابطہ طور تخمینہ لگا لکر متاثرین کو امداد دینے کے اقدام کئے جائیں گے ۔
ایس ڈی ایم گول کا داڑم دورہ، عوامی مسائل سنے،ازالے کی کرائی یقین دہانی
