عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے مضافات میں مصطفیٰ آباد ایچ ایم ٹی علاقے میں جمعرات کو سکوٹی کے ایک سکارپیو گاڑی سے ٹکرانے سے ایک سوار کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے متوفی کی شناخت عاشق حسین گورو کے طور پر کی ہے جو سرینگر کے علاقے ملورا شالٹینگ کا رہنے والا ہے۔
حادثے کے دوران سکوٹی سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔ اسے جے وی سی ہسپتال بمنہ لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔