راجوری// راجوری-پونچھ شاہراہ پر ناڑیاں ٹاپ کے مقام پر ایک المناک حادثے میں ایک سکوٹی سوار کی موت واقعہ ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ آج شام راجوری-پونچھ شاہراہ پر ناڑیاں ٹاپ کے قریب ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں سکوٹی سوار 42 سالہ سکشم گپتا ساکن جواہر نگر راجوری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
راجوری-پونچھ شاہراہ پر سڑک حادثہ، سکوٹی سوار جاں بحق
