بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے شادی پورہ علاقے سنبل میں ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک اسکوٹی سوار کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لیے سی ایچ سی سنبل لایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت توصیف احمد گورو (عمر21) ولد عبدالخالق گورو کے طور پر ہوئی ہے جو سنبل کے علاقے نانیارا کے رہنے والا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ اس کا ڈرائیور فرار ہے اور اسے پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
بانڈی پورہ میں ٹرک کی زد میں آکر سکوٹی سوار جاں بحق