سید رضوان گیلانی
سرینگر/گرمائی تعطیلات میں توسیع کی قیاس آرائیوں کے پیچ آج وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ کل سے اسکولوں میں باضابطہ طور تدریسی عمل بحال ہوگا۔وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے پیر کو کہا کہ وادی کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد منگل کو دوبارہ کھلیں گے۔ایک خصوصی گفتگو میں سکینہ ایتو نے کہا کہ میونسپل حدود میں آنے والے تمام اضلاع کے اسکول، جن میں پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے ادارے شامل ہیں، صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجےتک کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں واقع اسکولوں کا اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجےتک ہوگا۔لیکن طلباء جب گھر پہنچیں گے تو ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد انہیں دو گھنٹے کی آن لائن کلاسز لینا ہوں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ گرمیوں کی تعطیلات میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے۔ اسکول کل بروز منگل (8 جولائی) کو کھلیں گے۔
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کل سے دوبارہ کھلیں گےاسکول: سکینہ ایتو
