عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے منگل کو کہا کہ خطے کے تمام اسکول 27 اگست تک بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے ایک حکم نامے میں کہا ہےکہ’’خطے کے مختلف مقامات پر خراب موسم اور سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر جموں صوبہ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 27 اگست کو بھی بند رہیں گے۔اس سے قبل جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات، جو بدھ کے روز منعقد ہونے تھے، ملتوی کر دیئے تھے۔