عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/کشتواڑ/ ضلع کشتواڑ میں حکام نے شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر یکم اگست کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی ہدایات کے تحت، ضلع کشتواڑ کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم اگست کو شدید بارش اور خراب موسم کی وجہ سے بند رہیں گے۔
تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ مالی پیٹھ سے چرہار علاقے میں واقع اسکول کھلے رہیں گے۔
حکام کے مطابق، یہ فیصلہ طلباء اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ خراب موسم کی صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
ادھر ڈی سی ڈوڈہ کی ہدایت کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے تعلیمی زون بھدرواہ، بھلیسہ بٹیاس،ٹھاٹھری، بحالی بھلہ است کے اسکول آج شدید بارش اور سیلاب جیسے حالات کی وجہ سے بند رہیں گے۔
ناسازگار موسمی صورتحال، خطہ چناب میں معتدد تعلیمی زون کے اسکول آج بند رہیں گے
