عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جموں و کشمیر کی حکومت نے جمعرات کو کئی اضلاع میں سنیچر تک اسکول بند کر دیے۔
کشمیر اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق احتیاط کے طور پر بارہمولہ، کپواڑہ، باندی پورہ میں گریز وادی کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، سری نگر اور اوانتی پورہ ایئرپورٹ کے قریب آنے والے اسکول 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔جموں میں، جموں، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں نجی اور سرکاری اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے۔
جموں کے ڈویژنل کمشنر کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں کشیدگی کے درمیان کئی اضلاع میں سنیچر تک اسکول بند
