عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// خطہ چناب میں گزشتہ شب ہوئی موسلادھار بارشوں کے بعد ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس دوران ندی نالوں میں پانی کی طغیانی میں اضافہ ہوا ہے۔
اسی دوران حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں بدھ کو سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سکول بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اُنہوں نے کہا،”موسلادھار بارش کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع ڈوڈہ کے تمام سرکاری/نجی سکول 19 جولائی 2023 کو طلبہ کے لیے بند رہیں گے تاکہ طلباءکی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے”۔
اسی دوران چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ نے بھی ایک حکنامہ جاری کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
اُنہوں نے کہا، “بدھ کی صبح ہونے والی موسلادھار بارش اور مزید بارشوں کی پیشین گوئی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع کشتواڑ کے تمام سرکاری/نجی سکول 19 جولائی 2023 کو بند رہیں گے تاکہ طلباءکی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے”۔
بتادیں کہ خطہ میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے درجنوں رابطہ سڑکیں بشمول کشتواڑ سنتھن سڑک ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند ہیں۔ خطے میں بجلی کا نظام پوری سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔