عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے ہفتہ کے روز کہا کہ حکومت نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے حکومت نے دونوں خطوں کے ڈائریکٹرز اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری سے رائے اور تجاویز طلب کیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم میں تبدیلی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، کشمیر میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی امکان نہیں تھا، اگرچہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔ ہم نے حالیہ دنوں میں پہلے ہی کئی دنوں کے لیے اسکول بند رکھے تھے۔ اگر گرمیوں کی چھٹیاں مزید بڑھائی جاتیں تو نصاب مکمل نہیں ہو پاتا۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے: سکینہ ایتو
