ویب ڈیسک
سری نگر// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے منگل کو کشمیر صوبہ کے نجی اور سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں یکم نومبر سے تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
منگل کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، سری نگر کی میونسپل حدود میں پڑنے والے سکولوں میں کلاس ورک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہو گا، جبکہ سری نگر ضلع کی میونسپل حدود سے باہر اور کشمیر صوبے کے دیگر علاقوں میں پڑنے والے سکول 10 بجے سے صبح 3 بجے تک کھلیں گے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے دیے گئے احکامات/ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی انحراف کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔