عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے وادی کشمیر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔
اسکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
محکمے کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے اسکول یکم نومبر سے صبح 10 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ میونسپل حدود سے باہر کے اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے تین بجے تک ہوں گے۔
تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکمنامے پر سختی سے عمل کریں۔
واضح رہے کہ وادی میں سردی کا زور میں بتدریج بڑھ رہا ہے۔
کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان
 
			 
								 
		 
		 
		 
		 
		 
		 
		