محمد تسکین
رام بن/جاری شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر، ضلع انتظامیہ رام بن کی ہدایات پر آج یعنی23 جولائی کو بانہال، کھڑی، اُکھڑال اور گول تعلیمی زونز میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے احتیاطی طور پر بند رہیں گے، تاکہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
تاہم، بٹوٹ اور رام بن زونز کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
رام بن: موسلا دھار بارش کے باعث تعلیمی زون بٹوٹ اور رام بن کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے بند
