عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//موجودہ موسمی صورتحال کے مطابق 15 ستمبر تک جموں و کشمیر میں مانسون ہواؤں اور مغربی ہوائوں کے ایک اور تعامل کا کوئی امکان نہیں ہے۔
خود مختار موسمی پیشگوئی کرنے والے ادارہ کشمیر ویدر ڈاٹ کام کے مطابق آئندہ 10 دنوں کے دوران وادی کشمیر میں کسی بڑی بارش کی توقع نہیں ہے اور موسم عام طور پر خشک رہے گا۔
تاہم جموں کے خطہ میں 6اور 7اگست کے دوران کچھ حصوں میں مون سون بارشوں کی توقع ہے جبکہ وادی کشمیر کے لیے مختصر بارش کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔
جموں و کشمیر میں ستمبر کے وسط تک مجموعی طور پر کچھ اہم ہونے کی توقع نہیں ہے۔