عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے پیر کو آئین کے دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو “افسوسناک اور بدقسمتی” قرار دیا ہے، لیکن کہا کہ “ہمیں یہ فیصلہ قبول کرنا ہوگا”۔
آزاد نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ”یہ (عدالتی فیصلہ) افسوسناک اور مایوس کن ہے“۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطے کے لوگ عدالت عظمیٰ کے پانچ ججوں کی بنچ کے سنائے گئے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔