عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/سپریم کورٹ نے منگل کے روز لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ عدالتِ عظمیٰ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوی نے کہا کہ ’’غم کی اس گھڑی میں سپریم کورٹ ملک کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سپریم کورٹ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، اور ہم دعا گو ہیں کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی روح کو سکون نصیب ہو۔‘‘چیف جسٹس نے یہ ریمارکس ایک فل کورٹ ریفرنس کے دوران دیے، جو حال ہی میں وفات پانے والے سینئر وکلاء شرت ایس جووالی اور جگدیش چندر گپتا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کا دہلی کار دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش