قانون ساز پارٹی اجلاس سے قبل ست شرما بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر مقرر

Mazar Khan
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// بی جے پی قانون ساز پارٹی کے آج ہونے والے اجلاس سے قبل ست شرما کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا یونین ٹیریٹری صدر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ رویندر رینہ کو پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ارون سنگھ نے اس تقرری کا حکم جاری کیا۔
اس سے قبل، رویندر رینہ جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر تھے، لیکن وہ اسمبلی انتخابات 2024 میں نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے ڈپٹی چیف منسٹر سرندر چودھری کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے یہ فیصلہ انتخابات میں رویندر رینہ کی خراب کارکردگی کے پیش نظر کیا ہے۔
ادھر، آج بھارتیہ جنتا پارٹی لیجسلیٹو پارٹی میٹنگ منعقد کرے گی اور اپنا لیڈر منتخب کرے گی۔ امکان ہے کہ سنیل شرما کو پارٹی لیڈر مقرر کیا جائے گا۔

Share This Article