عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// غلام نبی آزاد کی قیادت والی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) سے ایک کے بعد ایک لیڈر فرار ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پارٹی کے بانی اور سرکرہ رہنما غلام محمد سروڑی پارٹی چھوڑنے کی فراق میں ہیں اور جلد ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
سروڑی کے ہمراہ دیوسر اسمبلی حلقہ سے سینئر لیڈر محمد امین بھٹ اور ڈوڈہ سے عبدالمجید وانی بھی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔
قبل ازیں، پارٹی نائب صدر تاج محی الدین نے بھی ڈی پی اے پی کو خیرباد کہا اور واپس کانگریس کا دامن تھام لیا جبکہ کوکرناگ سے چودھری ہارون کھٹانہ بھی پارٹی چھوڑ کر پی ڈی پی میں شامل ہو چکے ہیں۔