عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے جمعرات کو ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوری اقدار کو روندھا جا رہا ہے اور اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔کیجریوال نے ایکس پر لکھا، جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیراعلیٰ کے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بھی ہمارے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ سراسر غنڈہ گردی اور تاناشاہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنجے سنگھ کو غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا اور عوام کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ بی جے پی کھلی غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ فاروق عبداللہ خود سنجے سنگھ سے ملاقات کے لیے سرینگر کے سرکاری گیسٹ ہاؤس پہنچے تھے لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس واقعے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور اس اقدام کو جمہوری اقدار پر حملہ قرار دیا۔
سنجے سنگھ کی نظر بندی سراسر غنڈہ گردی اور تاناشاہی ہے : اروند کیجریوال
