عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر میں موجودہ طویل خشک موسمی حالات سے راحت حاصل کرنے کے لیے، جمعہ کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں ایک خصوصی دعا ’صلوۃ الاستقاء‘ ادا کی گئی۔
نمازیوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز میں شرکت کی اور وادی میں خشک سالی جیسے موسمی حالات کو خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔
اسی دوران نمازیوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور روتے ہوئے اور سخت سردیوں کے موسم ‘چلہ کلاں’ کے درمیان طویل خشک موسمی حالات سے مہلت مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔
انجمن اوقاف جامع مسجد نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ وادی میں طویل خشک سالی کے خاتمے کے لیے سرینگر کے وسط میں واقع تاریخی مسجد میں نماز التسقاء میں شامل ہوں۔