عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون کا دعویٰ ہے انہیں بٹنگو سوپور، جو پروفیسر عبد الغنی بٹ کا آبائی گائوں ہے، جانے سے روکنے کے لئے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ بدھ کی شام شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر طویل علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سجاد لون نے جمعرات کو ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا مجھے پروفیسر غنی صاحب کے آبائی گاؤں بٹنگو میں جانے سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہامیں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس کی ضرورت کیا ہے، پروفیسر صاحب امن پسند تھے اور طویل عرصے سے لگ بھگ ریٹائرڈ تھے۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھاان کو آخری الوداع کرنا ایک ایسی چیز ہے جس کے ہم سب مستحق ہیں۔
سجاد لون کا گھر میں نظر بند رکھنے کا دعویٰ
