عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ہفتہ کو ہائی کورٹ میں ریزرویشن پالیسی سے متعلق حکومت کے مؤقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطہ گاہ ایکس پر دیے گئے بیان میں سجاد لون نے کہا کہ حکومت نے ریزرویشن پالیسی کو چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کرنے کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے کہا ظہور احمد بھٹ و دیگر بنام یو ٹی آف جے اینڈ کے” کیس میں، جو کہ ریزرویشن سے متعلق ہے، جموں و کشمیر حکومت نے ہائی کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں کہا ہے کہ عرضی بے بنیاد ہے اور اس کو فوری طور پر مسترد کیا جائے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہائی کورٹ کو ریزرویشن سے متعلق کابینہ ذیلی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہیں پر بھی حکومت نے ریزرویشن سے متعلق ذیلی کمیٹی کے قیام کا ذکر نہیں کیا ہے۔ یہ ایک قانونی معمہ ہے۔ لگتا ہے حکومت اپنی ہی کمیٹی کو اتنا سنجیدہ نہیں لے رہی کہ اس کا ذکر قانونی حلف نامے میں کرے ـ