عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز کانفرنس کے رکنِ اسمبلی سجاد غنی لون نے منگل کے روز جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اپنی قرارداد کو بغیر اطلاع کے مسترد کیے جانے پر اعتراض کیا۔
سوال و جواب کے سیشن سے قبل، لون نے کھڑے ہو کر اسپیکر سے سوال کیا کہ انہیں ان کی قرارداد مسترد کئےجانے کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟
انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 197 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قاعدہ کسی بھی رکن کو اس کی قرارداد مسترد ہونے کی پیشگی اطلاع دینے کا تقاضا کرتا ہے۔
اسپیکر نے جواب میں کہا کہ آئندہ اراکینِ اسمبلی کو ان کی قراردادوں کی مستردی کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
سجاد لون نے بغیر پیشگی اطلاع کے قرارداد کےمستردکرنے پر اعتراض کیا
