عشرت حسین
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں بدھ کی شام پولیس اور ایس او جی نے ایک پرانا مارٹر شیل بر آمد کیا ہے۔
ایس ایچ اور سرنکوٹ مختار علی نے بتایا کہ انہیں سرنکوٹ کے مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ سرنکوٹ کے علاقہ حبیب نگر کے ایک نالے میں پرانا مارٹر شیل پڑا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس اور ایس او جی کی ایک ٹیم کو جائے وقع پر روانہ کیا گیا جنہوں نے شیل کو برآمد کیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ شیل کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔