عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// پونچھ ضلع کے سرحدی سیکٹر مینڈھر میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے ایک زنگ آلود گرینیڈ برآمد کر کے ناکارہ بنایا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی کو یہ گرینیڈ ضلع کے مینڈھر سرحدی سیکٹر منکوٹ میں ایل او سی کے قریب ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد میں فوج نے بی ڈی ایس ٹیم کو بلایا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔
قبل ازیں، فوج نے مینڈھر اور کرشنا گھاٹی سیکٹر میں مشتبہ پاکستانی ڈرون کی نقل وحرکت پر فائرنگ کر کے اُسے واپس لوٹنے پر مجبور کیا تھا، جس دوران فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی تھی تاکہ ڈرون سے گرائی گئی کسی بھی چیز کا پتہ لگایا جا سکے تاہم اس دوران کوئی بھی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی تھی۔