عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے باغ تھلی علاقے میں پولیس نے گاڑی سے 35لاکھ روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے کٹھوعہ ضلع کے باغ تھلی علاقے میں تلاشی کے دوران گاڑی سے 35 لاکھ روپیہ کی رقم برآمد کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود ایک بیگ سے بھاری مقدار میں نقدی ضبط کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
کٹھوعہ میں کار سے 35لاکھ روپیہ برآمد : پولیس
