عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ 2019 سے اب تک یونین ٹیریٹری میں 10,516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔وزیر برائے صنعت و تجارت، سریندر چودھری نے ایوان کو آگاہ کیا کہ مالی سال 2019-20 سے اب تک جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 10,516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
بدھل کے ایم ایل اے جاوید اقبال چودھری کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر نے کہا کہ کشمیر میں 3,407.63 کروڑ روپے اور جموں میں 7,108 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کشمیر میں 2019-20 میں 164.37 کروڑ روپے، 2020-21 میں 148.89 کروڑ روپے، 2021-22 میں 125.87 کروڑ روپے، 2022-23 میں 737.36 کروڑ روپے اور 2024-25 (25 فروری تک) میں 1,423.17 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
جموں میں، 2019-20 میں 132.27 کروڑ روپے، 2020-21 میں 263.85 کروڑ روپے، 2021-22 میں 250.89 کروڑ روپے، 2022-23 میں 1,416.07 کروڑ روپے، 2023-24 میں 1,966.20 کروڑ روپے اور 2024-25 میں 3,079.57 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔