غلام نبی رینہ
سرینگر/ کرگل سے سونمرگ کی طرف آرہی ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر 7235/JK13F رانگہ موڑ ذوجیلا پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔زخمی ڈرائیور کی شناخت مختار احمد وانی ولد عبداحد وانی ساکن چرار شریف بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمی ڈرائیور کو فوری طور علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
رانگہ موڑزوجیلا کے مقام پر سڑک حادثہ ،ڈرائیور زخمی
