غلام نبی رینہ
کنگن/ذیڈ مور ٹنل کے قریب امرناتھ یاترا قافلے کی سی آر پی ایف گاڑی سڑک پر الٹ جانے کے نتیجے میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیںـ
تفصیلات کے مطابق بالتل سے سرینگر کی طرف جاری امرناتھ یاترا کے قافلے میں سی آر پی ایف 44بٹالین کی گالی زیر نمبر HR49J/6431 ذیڈ مور ٹنل کے قریب سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہلتھ سنٹر کلن منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو مرہم پٹی لگا کر رخصت کیا گیا ہے ـ
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ تینوں زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہےـ
زیڈ موڑ ٹنل کے قریب سڑک حادثہ، تین سی آرپی ایف زخمی
