یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع میں رام نگر شاہراہ پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات مسافر زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز رام نگر شاہراہ پر ایک مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات مسافر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔