عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ بہار سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ شخص اُس وقت جاں بحق ہوگیا جب اتوار کی دیر رات نوگام بائی پاس پر پیکس آٹوموبائلز کے قریب ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاتاہم، ڈاکٹروں نے اسے اسپتال پہنچتے ہی مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت سُکھادی روات (45) کے طور پر ہوئی ہے، جو بہار کا رہائشی تھا اور اس وقت سرینگر میں مقیم تھا۔
ادھر، پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہےـ
سرینگر بائی پاس پر سڑک حادثہ، غیر مقامی شخص لقمہ اجل