غلام نبی رینہ
کنگن/سونمرگ میں سڑک حادثہ ڈرائیور سمیت چھ سیاح زخمی دو کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایچر گاڑی زیر نمبر 3080/JK06Cاور ٹیمپو ٹریولر زیر نمبر 5634/JK21J کے درمیان زود دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹیمپو میں سوار ڈرائیور سمیت چھ سیاح زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہلتھ سنٹر سونمرگ منتقل کیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں مزید علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے ، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سونمرگ میں سڑک حادثہ ، 6سیاحی زخمی ،2کی حالت تشویشناک