عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے اڑائی علاقہ میں میں طرفین سے آ رہی ٹاٹا موبائل اور ایک ٹیمپو کے درمیان شدید ٹکر ہونے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کےمطابق منڈی کے اڑائی کھٹہ علاقہ میںاُس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹیمپو زیر نمبر JK13 5447 اور ٹاٹا موبایل زہر نمبر JK12D 8977کے مابین ٹکر ہوئی جس دوران نو افرادمضروب ہوئے ۔تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔پولیس نے معاملے سے متعلق مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
پونچھ کے منڈی میں سڑک حادثہ ،9 افراد زخمی