عشرت حسین بٹ
پونچھ// پونچھ میں ایک مسافر گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ہے جس دوران 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں ـ
پولیس زرائع کے مطابق ایک مسافر گاڑی زیر نمبرJK12 14 51 جو کہ سرنکوٹ سے پونچھ کی طرف آ رہی تھی پونچھ پہنچنے پر شیر کشمیر پلُ پر گاڑی پل کے کنارے سے جا لگی جس میں ۱۴ فراد زخمی ہو گئےـ
زخمیوں کو پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایاجہاں وہ زیر علاج ہیں ـ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ـ