نواز رونیال
سرینگر/سری نگر جموں شاہراہ پر ڈگڈول رام بن کے نزدیک ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈگڈول رام بن کے نزدیک ایک ٹاٹا موبائیل گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ڈرائیور سمیت دو افراد کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت ڈرائیور سیوا سنگھ اور ارشاد احمد ساکنان اکھرال کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دلخراش سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
