محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ناچلانہ کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی بانہال پولیس اور بانہال والنٹیرس کے رضاکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہوئی پولیس جپسی سرینگر سے جموں کی طرف جار ہی تھی اور جسٹس ونود کول کے قافلے کا حصہ تھی اور یہ جپسی شاہراہ پر ہوئی بارش کے نتیجے میں پیدا ہوئی پھسلنسکے باعث ناچلانہ کے قریب سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں جپسی میں سوار تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت سریش کمار 30 ساکنہ تلاب تلو جموں، گلزار احمد 32 ساکنہ پٹن بارہمولہ اور وپن کمار 55 ساکن سانبہ کے طور پر کی ہے اور گلزار احمد کو مزید اور بہتر علاج کیلئے بانہال ہسپتال سے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے ۔
جموں سرینگر شاہراہ پر ناچلانہ کے قریب سڑک حادثہ ، تین پولیس اہلکار مضروب
