غلام نبی رینہ
سرینگر/ سرینگر سے کرگل جارہی ایک 207ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر 1787/JK16C کو گھاس گنڈ دراس کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں ڈرائیور زخمی ہوگیاـ
پولیس ذرائع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سرینگر سے کرگل آرہی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی گھاس گنڈ دراس کے مقام پر پلٹ کر بیس فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی منیر احمد بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن بمنہ سرینگر زخمی ہوگیا جس کو علاج و معالجہ کے لئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال دراس منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج کے لئے ڈسٹرک ہسپتال کرگل منتقل کیا گیا ھےـ
دراس پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر 3/2025 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ـ