غلام نبی رینہ
سرینگر/ کلن گنڈ کنگن میں سڑک حادثے میں تین سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیاـ
پولیس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہےـ تفصیلات کے مطابق کلن میں ایک تویرا گاڑی زیر نمبر 8704/JK01T نے تین سالہ محمد حسین ولد ذاکر حسین بلتی ساکن بلتی کلن کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کمسن بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر پرائمری ہلتھ سنٹر کلن منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں اس کو مردہ قرار دیا ـ
ایس ایچ او پولیس تھانہ گنڈ آفاق ماجد وانی نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اس حادثے میں زخمی بچہ جاں بحق ہوگیا ہےـ
انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا اور حادثے سے متعلق کیس درج کرلیا گیا ہے
کلن گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ، کمسن ازجان
