غلام نبی رینہ
کنگن/ گنڈ کنگن میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے ڈرائیور زخمی ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایک تویرا زیر نمبر 8283/JK05L ڈرائیور قابو سے نکل کر تقریباً دو سو فٹ گہرے نالہ سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور عرفان احمد خان ولد محمد اکبر خان ساکن سرفراو باغ پتی گنڈ زخمی ہوگیاـ
پولیس کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور کے بغیر اور کوئی سوار نہ تھا، پولیس نے معاملے کی مزید تحقیات کیلئے مقدمہ درج کر لیا ہے ـ
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
