غلام نبی رینہ
کنگن/گنڈ کنگن میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس دوران ایک گیارہ سالہ کمسن لقمہ اجل بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق راموری گنڈ میں ایک تیز رفتار الٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر 6016/JK09D نے ساحل شوکت ولد شوکت احمد رینہ ساکن گنڈ کو شدید ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔
مقامی لوگوں نے زخمی کمسن کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں سے اُسے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ۔سب ضلع پہنچانے پر ڈاکٹر وں نے کمسن کو مردہ قرار دیا ۔پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرلیا ہے ۔ادھر مرگنڈ کنگن میں بھی ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک سکوٹی سوار زخمی ہوگیا ہے ، زخمی کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے۔
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ ، 11سالہ کمسن ازجان
